عمران خان سے آن لائن بزنس کمپنی دراز کے سی ای او کی ملاقات
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آن لائن بزنس کمپنی دراز کے گروپ سی ای او مسٹر بجارک میکلسن نے ملاقات کی، اس موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی، سینیٹر عون عباس بپی، ایم ڈی دراز احسان سایا اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ای کامرس کے لیے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے، ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی، حکومت“کاروبار میں آسانی”پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


