حکومت نے افغان فروٹ سبزی پر سیلز ٹیکس ختم کردیا،چمن چیمبرآف کامرس
کوئٹہ:چمن چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ہاشم،سینئر نائب صدر حاجی صلاح الدین اچکزئی،نائب صدر نذر جان اچکزئی اورایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے وفاقی حکومت کی طرف سے افغانستان سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر سیلزٹیکس ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی بحالی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کی طرف سے افغانستان سے سبزیوں اور فروٹ کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کرنا ایک اچھا اقدام ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے سیلز ٹیکس ختم کرنا پاکستا ن اورافغانستان کے درمیان تجارت کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن چیمبر آف کامرس گزشتہ روز آل پاکستان فروٹ اینڈویجیٹیبل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کی طرف سے سیلز ٹیکس ختم کرنے سے متعلق دیئے گئے بیان کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان صرف اورصرف فروٹ اورسبزیوں کا کاروبار ہوتا ہے


