سندھ حکومت آٹا، کھاد بحران کی ذمہ دار ہے، عمران خان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کو آٹا، کھاد بحران کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے رعایت نہیں کی جائیگی کراچی میں مہنگائی کے اعشاریے سب سے زیادہ ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعہ کووزیراعظم کی زیرصدارت سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسدعمر اور حماداظہر نے شرکت کی،وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14اضلاع کی معاشی اور معاشرتی ترقی ہے بدین اور گھوٹکی سمیت 14اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کی جلد تعمیر کی جائے،وزیراعظم نے محکموں کو حیدرآباد تا سکھر موٹروے جلد مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے،پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ آٹا، کھاد بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے رعایت نہیں کی جائیگی کراچی میں مہنگائی کے اعشاریے سب سے زیادہ ہیں۔


