میکسیکو میں بس حادثہ،19افراد ہلاک

میکسیکوسٹی: میکسیکومیں بس حادثے میں 19افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وسطی میکسیکو کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکرایک گھرمیں جاگھسی۔

میکسیکوکے حکام کا کہنا تھا کہ بس کے مسافرمذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے ایک مزارپرجارہے تھے۔ بس حادثے کے زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں