شمالی وزیرستان، ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ، دو سپاہی جاں بحق،آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان(انتخاب نیوز) شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی جاں بحق ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس سے27 سالہ نائک رحمان اور 22 سالہ لانس نائک عارف جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں