وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شہر کی مختلف علاقوں کا دورہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا،لنک بادینی اور لنک شاہوانی سریاب روڈ کی سڑکوں کا معائنہ،وزیراعلی کا بوائز انٹر کالج مشرقی بائی پاس کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ،حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی،بعد ازاں وزیراعلی کا کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت،وزیراعلی کا گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کا بھی دورہ کیا انہوں نے کلاسز کے معائنہکے دوران کہا کہ طلباء کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرینگے،بچوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کوئٹہ کے کونے کونے میں جائینگے،سست کاموں کو تیز کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،صوبائی دارلحکومت کی بہتری کیلئے ہر کوشش کرینگے،صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،عوام صفائی کے حوالے سے تعاون کریں،ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ مسائلستان بنا ہوا ہے،گیس پریشر میں بہتری کے حوالے سے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی،ایسا ماسٹر پلان لانا چاہتے ہیں جس سے کوئٹہ کا نقشہ بدل جائے


