کوئٹہ،منظور پشتین اور ساتھیوں کیخلاف غیر قانونی جلسہ اور اشتعال انگیز تقاریرپر ایف آئی آر درج

کوئٹہ (انتخاب نیوز)ایس ایچ او سول لائن کی مدعیت میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین،نور محمد باچا، ملک مجید کاکڑ، خوشحال خان کاکڑ، ملا بہرام، زبیر شاہ، رشید ناصر، نور محمد ترین، عمر خان اور اے این پی کے رہنماء اصغر اچکزئی کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی، ایف آئی آر کا متن میں درج کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت نہیں لی گئی اور شرکاء کے ہاتھوں میں افغانستان کے جھنڈے بھی موجود تھے، پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین سمیت ساتھیوں نے اسٹیج پر آکر اشتعال،توہین اور نفرت انگیز تقاریر کرتے ہوئے شرکاء کو اشتعال دلا کر نعرے لگوائے، بغیر این او سی کے جلسہ کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، اورمملکت پاکستان کے سیکورٹی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کر کے شرکاء کو اشتعال دلایا، ہاکی گراؤنڈ کے اطراف میں آنے جانے والے راستوں میں رکاوٹیں ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں