کرپٹ اور مافیا کے خلاف نکلنے والے خود کرپٹ اور چوروں کے سربراہ بن گئے ہیں، مولانا حافظ حمد اللہ

کو ئٹہL پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کرپٹ، چور مافیا کے خلاف نکلنے والے خود کرپٹ اور چوروں کے سربراہ بن گئے ہیں، پوچھنا چاہتے ہیں کہ آج کابینہ میں چینی، آٹا، پٹرول، دوائی چور موجود نہیں، کیا وزیراعظم کا نام فارن فنڈنگ کیس میں شامل نہیں، عوام پر ساڑھے 3سال سے عذاب نازل ہے، پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اس عذاب سے عوام کو نجات دلائے گی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان توکرپٹ،چورمافیا کیخلاف احتساب کرنے نکلے تھے لیکن اب وہ خود کرپٹ اور چوروں کے سردارثابت ہوگئے ہیں۔ ہم پوچھنا چاہتے ہی کہ کیاآپ کی کابینہ میں چینی آٹا پٹرولدوائی چور اور کرپٹ مافیاموجودنہیں ہے؟ کیاپنڈورا لیکس میں کابینہ کے افراد شامل نہیں،کیافارن فنڈنگ کیس میں آپ مطلوب نہیں ہے؟، کیا وزیراعظم صاحب اپنے چوروں کو بچانے کے لئے،نیب قوانیں،میں ترمیم کرکے این آر اونہیں دیا؟۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی چوروں کی فہرست میں شامل چندنمونے ہیں۔ عمران خان قوم کوبتائیں کہ کروناوائرس،فنڈمیں چالیس ارب روپے کی ڈکیتی ان کے حکومت میں کس نے کی؟ریاست مدینہ کانام لیکرزیادہ پارسابننے کی کوشش نہ کرے،ساڑھے تین سال میں تقریر تقریر کھیل کر عوام کی آنکھوں پرپٹی باندھنے کی ناکام کوشش ہورہی ہے۔ عوام پر عمران کی صورت میں ساڑھے تین سال سے عذاب نازل ہے،پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن کی قیادت میں اس عذاب سے نجات دلاکر ہی دم لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں