چین کے 2020میں تعلیم پر اخراجات 50کھرب یوآن تک پہنچ گئے
بیجنگ :چین کے تعلیم پر اخراجات سال 2020میں مجموعی طور پر 53 کھرب یوآن (831.3 ارب امریکی ڈالرز) ہو گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.69 فیصد زیادہ ہیں۔وزارت تعلیم نے منگل کو کہا ہے کہ اس شعبے پر مالی اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.15 فیصد بڑھ کر 2020 میں تقریبا 43 کھرب یوآن ہو گئے جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ رقم رواں سال چین کے جی ڈی پی کا 4.22 فیصد تھی۔ان اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلسل 9برسوں تک چین کے تعلیم پر مالی اخراجات جی ڈی پی کے 4 فیصد سے کم نہیں تھے۔
Load/Hide Comments


