سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15جون کو ہوں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ
0 تبصرے
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال 2020تا 2021کی پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں میڑک کے سالانہ امتحان 15 جون کو ہوں گے، محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شرعو ہوگا جبکہ کیمبرج سسٹم کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہےکہ یکم تا تیسری جماعت کے طلبہ کو تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد پروموٹ کیا جائے گا۔ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15جون تک ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15جون سے شروع ہوں گے۔