گوادر میں بم برآمد

گوادر(انتخاب نیوز)گوادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل میں نصب بم برآمد کر لیا،ڈپٹی کمشنر آفس کے ایریا میں موٹرسائیکل میں نصب برآمد ہونے والے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے،بم سرکاری نمبر کی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،پولیس نے دو نامعلوم افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ہونے والے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں