پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ باقی بلوچ موٹر سائیکل سے گر کر زخمی

تربت:پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کیچ کے صدر کامریڈ باقی بلوچ موٹر سائیکل سے گر کرزخمی،موٹر سائیکل سے گرنے کے سبب ان کے دائیں پاؤں میں شدید چوٹ آئی ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتوں کے لیئے گھر میں بیٹھ کر آرام کرنے کا مشورہ دیاہے، یاد رہے کہ کامریڈ باقی بلوچ ایک ہفتے قبل بھی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس سے ان کی آنکھ میں معمولی زخم آئی تھی، دریں اثناء کامریڈ باقی بلوچ نے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کیچ کے سنیئر نائب صدرسبزل خان کولوائی کو ضلع کیچ کا قائم مقام صدر مقرر کرتے ہوئے تمام ارکان سے تنظیمی معاملات میں ان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں