کوئٹہ،کسٹمز کی کا روائی، 2کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد
کوئٹہ: کسٹمز کوئٹہ کی زیا رت کر اس کے مقا م پر کا روائی 2کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد۔ تر جمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے زیارت کر اس کے مقا م دوران تلا شی ٹرک کے خفیہ خانوں سے چھالیہ، ایرانی خشک دودھ پاؤڈر، مختلف قسم کے ٹائرز،پلاسٹک بیگز، کاسمیٹکس اور سیگریٹس بر آمد کر کے بمعہ ٹرک قبضے میں لے لیا تر جما ن کے مطابق بر آمد شدہ سامان کی قیمت 2کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ روان ہفتے 8 کروڑ روپے ما لیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا جا چکا ہے کسٹمز حکام نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شرو ع کر دی۔
Load/Hide Comments


