قلات، زمین کے تنازعہ پرلڑائی چار افراد زخمی

قلات:قلات کے علاقے کشان شیخڑی میں زمین کے تنازعہ پر لڑائی کے نتیجے میں 14 افراد شدید زخمی ہو گئے لڑائی میں دونوں اطراف سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ نواز شریف نامی شدید زخمی شخص کوتشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کے سے پچاس کلومیٹر دور شیخڑی کے علاقے کشان میں لہڑی قبیلہ کے ایک شاخ میں زمین کے تنازعہ پر لڑائی ہوئی لڑائی میں جانبین نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں چودہ افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہیں لیویز موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد شدید زخمی شخص نواز شریف کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو قلات میں داخل کر دیا گیا ہیں زخمیوں میں داد محمد فیض اللہ جمعہ خان چاکر خان نواز شریف غلام نبی عبدالنبی حمل خان شہباز خان غوث بخش ثناء اللہ جلال خان علی مراد اوررحیم بخش شامل ہیں قلات لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں