بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمہ د اری ہے، چیئر مین سینٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمہ د اری ہے۔ اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمہ د اری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے موثر قانونی سازی کی جا رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ میڈیا اور حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے متعلق آگاہی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ انسانی حقوق کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں