خضدار میں امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و ریلی
خضدار (انتخاب نیوز) حق دو بلوچستان کے حق میں خضدار میں ریلی، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے ہدایت پر تحریک حق دو بلوچستان کی حمایت میں خضدار میں ریلی نکالی گئی، ریلی مدرسہ تفہیم القرآن سے نکل کر مختلف شاہراؤں سے ہوتاہوا خضدار پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا جہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسلم گزگی نے کہاکہ بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہاہے، بلوچ قوم کو ڈرا دھمکاکر یہ سمجھ رہے ہیکہ ہم گھبرائیں کہ یہ ان کا بھول ہے، بلوچ قوم کی نسل کشی کرنا چاہے رہے ہیں۔ بلوچستان مظلوم غریب حق دو تحریک کے ساتھ ہیں گوادر میں دھرنا پر بیٹھے عوام کے مطالبات جائز ہے ان کی حمایت کرتے ہیں مگر اس پر عملدرآمد کرنے سے حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے، بلوچستان کے ہر ضلع میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہیں، خضدار میں بجلی نہیں لوگ کسمپرسی کا شکار ہیں مگر واپڈا سے کوئی پوچھنے والا نہیں، خضدار کا ایم پی اے اور ایم این اے غافل ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں، اب یہ احتجاج محض دو ایک ضلعے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اب وسیع ہوکرپورے بلوچستان میں پھیل چکاہے ہم مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے حکم کے منتظر ہے اگر وہ حکم کرے تو ہم کوئٹہ تک بھی ریلی نکالنے اور احتجاج کے لیے تیار ہیں۔ بلوچستان کو قبرستان بنایاگیاہے، ہمیں بلوچستان والوں کو تمام حقوق سے محروم رکھاجارہاہے۔بلوچستان کا ہرطبقہ سراپا احتجاج ہے، نوجوان جاگ چکے ہیں وہ یہ سمجھ رہے ہیکہ ہم گیس سے محروم ہیں ہمیں بجلی صحیح طور پر دستیاب نہیں ہمیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیا ہیں، صوبہ بلوچستان سے نکلنے والا گیس بلوچستان میں نہیں یہاں سے نکلنے والا گیس ہزاروں کلومیٹر دور تو مہیاکیاجارہے مگر بلوچستان کو دانستہ طور پر نہیں دیا جا رہا، دریں اثناء محمد انور،انجینئروسیم،سابق امیر مولانا امان اللہ، اسحاق حقانی ودیگر بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ بچے اور خواتین سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہا اگر صوبہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے تو بلوچستان کو حق دینا ہوگا اور سوتیلی ماؤں جیسا سلوک بند کرنا ہوگا


