پانی کی مکمل بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، محمد خان لہڑی

تمبو؛صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کراکے اسے پہلے کی طرح مکمل طور پر بحال کریں تاکہ زمینداروں اور کسانوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل پیش نہ آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر نصیرآباد کے ہال میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں دئے گئے بریفننگ کے موقع پر آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری ایریگیشن عبدالفتح بھنگر، چیف کینالز قاضی عبد الرزاق جمالی،ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل،ایکسین ایریگیشن پٹ فیڈر کینال نثار احمد مغیری،ایکسین کھیتر کینال ظفر حسین، ایکسین ڈرینج محمد اسلم سیلاچی،مہراللہ، ایکسین کچھی کینال اظہر کھوسہ،سمیت دیگر آفیسران نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے کینالز کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی لمبائی 172کلو میٹر اور 13ڈسٹیبوٹرز پر محیط ہے اور جس کو 6700 کیوسک پانی اٹھانے کے لئے ڈیزائن کرکے 4لاکھ 58ہزار ایکٹر کمانڈ ایریا میں آباد کرنے کے لئے بنایا گیا تھا مگر 2010 اور2012کے سیلاب کے بعد پٹ فیڈر کینال میں بریجز لگنے کے سبب سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد آرڈی 238سے342تک 6سے7 فٹ تک سلٹ سے بھر چکی ہے جس کے بعد اب پٹ فیڈر کینال میں 6700کیوسک پانی اٹھانے کی استعاط نہیں رہی ہے اور جس کے باعث زمینداروں اور کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس سال سندھ کی جانب سے بھی بلوچستان کو پورے حصے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ گرین بیلٹ نصیرآباد کے عوام،زمئنداروں اور کسانوں کے مشکلات کا ہمیں بخوبی احساس ہے ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے وفاق سے بات کی ہے پی سی ون تیار کیئے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی جلد سے جلد سلٹ کو نکال کر دوبارہ پہلے کی طرح بحال کرائیں انہوں نے کہاکہ محکمہ ایریگیشن کا قلمدان ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے نصیرآباد گرین بیلٹ ہے اور بڑے عرصے بعد نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کو ایریگیشن کا چارج دیا گیا ہے ان شااللہ گرین بیلٹ کی اصل حالت کو بحال کرکے دم لیں گے اور محکمے کے اندر کسی کی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں