شہبازشریف دورمیں سب سےزیادہ ماورائےعدالت قتل ہوئے،فواد چوہدری

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کےدورمیں سب سےزیادہ ماورائےعدالت قتل ہوئے۔

لاہور پریس کلب آمد کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری گفتگو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے تھانوں کی حیثیت تبدیل کردی،1990کےبعدپولیس سسٹم کوتباہ کیاگیا، تب سے اب تک ساڑھے 5 ہزارافراد ماورائےعدالت قتل ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف دورمیں 700 افرادماورائےعدالت قتل ہوئے،ایس ایچ او لوگوں سے پیسے لے کر قتل کرواتے رہے ہیں، پرویزمشرف کی حکومت آتےہی جعلی پولیس مقابلوں کاسلسلہ رک گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کا میڈیا سے گہرا تعلق رہا ہے،وزارت اطلاعات کے وزرا پریس کلب آنے سے گھبراتے تھے۔ہمارےخطےمیں سب سےپہلےلاہورسےاخبارکااجراہوا، لاہور میں میڈیا کا میوزیم بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں