کوہلو میں 20 دن کی بچی دو لاکھ میں فروخت

کوہلو (انتخاب نیوز)کوہلو کے نواحی کنل میں مٹھاخان نامی شخص نے اپنے 20 دن کے بیٹی کو دو لاکھ روپے میں فروخت کرلیا لیویز حکام مطابق کوہلو کے نواحی علاقے کنل میں بیوی کی طلاق کے ڈیمانڈ پر شوہر نے دس لاکھ کا ڈیمانڈ کرلیا جس پر بیوی کی طرف سے دس لاکھ کے انکار پر شوہر مٹھا خان نے اپنے 20 دن کے بیٹی نور بی بی کو گھر سے اغوا کرکے صرف دو لاکھ روپے میں فروخت کرلیا ہے جس پر والدہ نے لیویز حکام کو اطلاع کردی لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے والد اور بچی کے خریدار کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلیا ہے لیویز حکام کے مطابق شوہر اپنے بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اسے گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا جس پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا تو جس کے سامنے شوہر نے دس لاکھ روپے یا بچی کو فروخت کرنے کی ڈیمانڈ کرلی۔بیوی کی جانب سے دس لاکھ کا ڈیمانڈ پورا نہ ہونے پر شوہر نے بچی کو گھر سے اغوا کرکے دو لاکھ روپے میں فروخت کرلیا اس کے بعد بچی کے والدہ نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تفتعیش لیویز فورس کوہلو کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں