مستونگ میں چوروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

مستونگ:مستونگ شہر کے نواحی علاقوں پیرکانو اور کلی اشکنہ میں چوروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کلی اشکنہ میں مسلح چوروں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاہمت پر فائرنگ کر کے سعیداحمد ولد شکرخان ساکن اشکنہ کو زخمی کردیااور ان کا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ چوری کی ایک اور واردات میں بکرا پڑی کے قریب کلی پیرکانو روڈ پر مزاہمت پر فائرنگ سے خدائے رحیم ولد امام بخش ساکن پیرکانو کو زخمی ہو گیا، زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں