قلات، ڈگری کالج کے طلباء کے حقوق پرڈاکہ برداشت نہیں، بی ایس او

قلات:قلات ڈگری کالج میں اسٹوڈنٹس کے حقوق پر اپنا ذاتی میراث سمجھ کے ڈاکہ ڈالا گیا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار بی ایس او قلات زون کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کیا۔ قلات ڈگری کالج کیلئے سالانہ لاکھوں روپے کالج کے مختلف شعبوں،کالج میں مرمت کیلئے اسٹوڈنٹس کے ٹرپ سمیت تعلیم سے وابستہ ضروری چیزوں کیلئے آتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے کرپشن کی انتہا کالج پہ ایک روپے بھی خرچ نہیں ہوتا سب کے سب فنڈز کرپشن کے نظر ہورہی ہیں جو بی ایس او کبھی برداشت نہیں کر سکتی یہ تعلیمی فنڈ قلات کے تعلیم سے وابسطہ نوجوانوں کے لئے ہیں نہ کہ کسی کی ذاتی میراث جس کو کالج انتظامیہ ذاتی میراث سمجھ کے اپنے لئے شاہی خرچی کرتے ہیں بی ایس او قلات زون قلات انتظامیہ سے اپیل کرتی ہے اس کرپشن کا جلد از جلد نوٹس لیا جائے بصورت دیگر بی ایس او اسٹوڈنٹس کے حق کیلئے ہر فورم پہ آواز اٹھا کے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں