پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم

سکردو: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک غریب لوگوں کو اوپرنہ لایا جائے، گلگت بلتستان ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت ترقی میں پیچھے ہے، بلوچستان اور اندرون سندھ کے لوگ بھی ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گئے، کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانے والوں کی حالت بہتر ہو۔

انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2012 سے 2018 تک خیبرپختونخوامیں تیزی سےغربت میں کمی ہوئی۔ سکردو میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ بننے سے علاقے میں ترقی ہو گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی چھٹیاں منانے اب گلگت بلتستان آئیں گے، سیاحت کا شعبہ پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ بن سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج سے پورے پاکستان میں احساس راشن پروگرام شروع ہو رہا ہے، آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر 30فیصدرعایت دی جائے گی۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں