16 دسمبر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے، میر چنگیر خان جمالی

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیر خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے، سانحہ اے پی ایس میں ہمارے معصوم بچوں اور اساتذہ نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر انسانیت اور امن کے دشمن کو شکست دی آرمی پبلک سکول کے شہداہ ہمارا فخر ہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پرقوم آج بھی سوگوارہے قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی نہیں بھلاپائیگی انہوں نے کہاکہ 16دسمبر2014 کو سفاک درندوں نے بچوں کوبربریت کا نشانہ بنایا تھاشہداء کے والدین و لواحقین کے صبر و حوصلہ اور جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں ملک میں دہشتگردی کی روک تھام کا واحد حل یہی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں