کوئٹہ، شارع اقبال پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کوئٹہ:کوئٹہ کی شارع اقبال پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا مقدمے میں قتل،اقدام قتل،ایکسپوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شب کوئٹہ کی شارع اقبال پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سب انسپکٹر غلام نبی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں قتل،اقدام قتل،ایکسپوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں اسکی ہے شارع اقبال دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں