بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی تشدد اور دھاندلی سے انتخابی عمل کو متاثر کر رہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پی ٹی آئی تشدد اور دھاندلی کے سہارے عوام کے انتخابی عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتھاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے، پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور اسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی عکاسی کرتی ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو قتل کردیا گیا اور مقتول کے ورثا نے پی ٹی آئی کے وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا، تشدد اور دھاندلی کے سہارے پی ٹی آئی عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے، پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں لا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کے باعث آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر ایک 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو بکا خیل میں پولنگ کے حوالے سے تمام واقعات اور معاملات کی مکمل تحقیقات کرکے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔یاد رہے کہ ے یو آئی کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بول دیا، حکمراں جماعت کے صوبائی وزیر نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو اغوا کر لیا اور سامان بھی ساتھ لے گئے، انہوں نے کہا کہ شاہ محمد خان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جب کہ پولنگ اسٹیشنز کے یرغمال عملے کو ایک پیٹرول پمپ میں رکھا گیا، جس کے بارے میں متعلقہ ڈی سی اور ڈی پی او کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا لیکن انتظامیہ آگاہ کیے جانے کے باوجود بے بس ہے۔اس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کر دی، امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی، بکا خیل میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں