رواں صدی کے آخری میں دنیا سے 1500 زبانیں ختم ہوجائیں گی،آسٹریلوی محققین

کراچی:آسٹریلوی محققین نے کہاہے کہ اس صدی کے آخری میں دنیا سے 1500 زبانیں ختم ہوجائیں گی۔حیاتیات اور ارتقا سے متعلق سائنسی جریدے نیچر ایکولوجی اینڈ ایویلیوئیشن جنرل کی جانب سے جاری تحقیقاتی مضمون میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں اس وقت بولی جانے والی کم از کم 1500 زبانیں ایسی ہیں جن کے بارے میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ وہ اس صدی کے آخر تک ختم ہو جائیں گی، کیونکہ انہیں بولنے والا کوئی فرد باقی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ جن زبانوں کے مٹنے کا خطرہ ہے، وہ بالعموم بول چال کی زبانیں ہیں اور ان کا کوئی رسم الخط نہیں، ان کے بولنے والے بہت کم رہ گئے ہیں اور ان کی اولادیں اپنی مادری زبان پر مروجہ زبانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں کی صحیح تعداد کسی کو بھی معلوم نہیں ہے، لیکن ماہرین کے مطابق، باقاعدہ تسلیم شدہ زبانوں کی تعداد 7000 کے لگ بھگ ہے، جن میں سے ڈیڑھ ہزار زبانیں اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں