شہیدبانک کریمہ بلوچ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بی ایس او کی سابقہ چیئر پرسن و انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کریمہ بلوچ کی پراسرار ہلاکت کا ایک سال مکمل ہوگیا، ایک سال قبل ان کی لاش کنیڈا کے ایک دریا کے کنارے ملی، وہاں کی پولیس نے موت کو طبی قرار دیا جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں رہنے والے انسانی حقوق کی تنظیموں و کارکنوں نے موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم ایک سال گزرنے کے بعد بھی ان کی موت کی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،بانک کریمہ کی تدفین آبائی ضلع میں کی گئی، بلوچ سیاسی کارکنوں میں انتہائی مقبول تھیں،بانک کریمہ بلوچ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے اس سلسلہ میں صوبے کے مختلف مقامات پر تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں