بلوچستان کے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے،اختر مینگل
خضدار :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے بلوچستان کے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے وہ گزشتہ روز لوگوں سے گفتگو کررہے تھے سردار اختر جان مینگل کنگوری ریسٹ ہاؤس میں پانچواں دن بھی لوگوں کے مسائل سنیں جہاں پر انہوں نے مختلف مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات صادر فرمائے جب کہ ادھورے مسائل کی حل کیلئے مطلقہ محکمہ جات کے اعلی’ حکام سے رابطہ کرکے حل کرنے کی تلقین کی۔ دریں اثنا بی این پی کے قائد سرداراخترجان مینگل سب تحصیل سارونہ میں چوبیس دسمبر کو ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سارونہ کے گرانڈ میں منعقد ہوگا متحدہ قومی اتحاد سارونہ کے صدر میر اللہ ڈنہ میراجی عبدالکریم میر اجیعبدالعزیز میراجیمحمد وارث میراجیغلام رسول میراجی حاجی عبد الکریم میراجیحاجی ابراھیم میراجی اور نذیر احمد میراجی کی طرف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام کارکنوں کو دعوت گئی ہے کہ وہ اس جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔امید کرتے ہیں کہ بی این پی کے تمام کارکنان اس پرامن جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے پارٹی جدوجہد اور پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرینگے۔


