شہیدبانک کریمہ نے اپنی پوری زندگی کو حق اور سچ کو سامنے لانے کیلئے وقف کر رکھی تھی،بلوچ وومن فورم

کوئٹہ :بلوچ وومن فورم کے زیراہتمام بی ایس او کی سابقہ چیئر پرسن بانک کریمہ بلوچ کی پہلی برسی کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سول سوسایٹی، سماجی تنظیمیں کے رہنماؤں اور بی ایس او کے جنرل سیکرٹری عظیم بلوچ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈپٹی آرگنائزر رشید کریم بلوچ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مہرنگ بلوچ، پی ٹی ایم کے رہنما وڑانگہ لونی، ڈاکٹر رحیم بلوچ، ڈاکٹر دین محمد بزدات اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہاکہ بانک کریمہ بلوچ ہم سے بچھڑے ایک سال ہوگیا لیکن ہم میں پھر بھی کریمہ زندہ ہے بانک کریمہ نے اپنی پوری زندگی کو حق اور سچ کو سامنے لانے کے لئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے ایک طویل جدوجہد کے ذریعے بلوچستان کے پسماندگی اور غیور عوام کو حقوق دلانے کی آواز بلند کی تھی بانک کریمہ بلوچ کو 21 دسمبر 2020 کو ہم سے الگ کیاگیا لیکن اس کی رپورٹ میں ابھی تک کوئی صاف وشفاف طریقے سے انکوائری نہیں کی گئی انہوں نے بلوچ، پشتون، اور دیگر محکوم اقوام کے لئے ہر فورم پر ان کی حقوق کی بات کی ہم حقوق کی بات کرتے ہیں اپنے حقوق پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں