غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو 15روز میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت
کوئٹہ :بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیویشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی ایکٹ2015کے تحت تمام نجی تعلیمی ادارے خواہ وہ صوبائی وفاقی یا غیر ملکی بورڈ یونیورسٹیز سے الحاق یا غیر الحاق شدہ ہوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیویشن رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی سے کروالیں مزید برآں ایسے تمام نجی تعلیمی ادارے جنہوں نے اپنی رجسٹریشن یا جاری شدہ این او سی کی تجدید کیلئے دوبارہ درخواست نہیں دی ہے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اشتہار ہذا کے 15یوم کے اندر اپنے جاری شدہ این او سیز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تجدید کیلئے جلد از جلد درخواستیں مطلوبہ کوائف کے ساتھ جمع کرادیں مقررہ مدت کے بعد ایسے تمام غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کی فہرست بنائی جائی گی اورغیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔


