ڈیسمنڈ ٹوٹونسل پرستی کیخلاف جدوجہد کی علامت تھے،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جنوبی افریقی آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوٹو نیلسن منڈیلا کے قریبی ساتھی اورنسل پرستی کیخلاف جدوجہد کی علامت تھے،وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اورمفاہمت میں ڈیسمنڈ ٹوٹو کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے اور آنجہانی نے جنوبی افریقہ کونسلی امتیازوالے قوانین سے چھٹکارے میں اہم کرداراداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں