روس نے افغانستان بارے تشویش پر تاجکستان کو اسلحہ فراہم کردیا

ماسکو:صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس نے تاجکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے اسے حال ہی میں ہتھیار اور دیگر سازوسامان فراہم کیا ہے۔پوتن نے دورے پر آئے تاجک صدر امام علی رحمان سے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ملاقات کے دوران کہا کہ ترسیل کا مقصد تاجکستان کو بیرونی خطرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں مدد کرنا تھا۔پوتن نے تاجکستان کو روس کا قابل اعتماد اور قریبی ساتھی قرار دیتے ہوئے تاجک-افغان سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔رحمان نے کہا کہ سلامتی کے امور پر دونوں ممالک قریبی تعاون کرتے ہیں اور وہ پوتن کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی خاص کر افغان مسئلہ پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں