چاغی کے عوام کیلئے بہت بڑی تبدیلی لانے کا عزم کر رکھا ہے، صادق سنجرانی

دالبندین:قبائلی رہنما سردار عبد الغیاث درانی کی سینٹ چیئرمین محمد صادق خان سنجرانی سے اسلام آباد میں ملاقات مختلف سیاسی اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو تفصیلات کے مطابق خان پینل کے سرکردہ و قبائلی رہنما سردار عبد الغیاث درانی نے اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی سے ملاقات کی اس موقع پر حاجی حکمت درانی،سردارزادہ نثار خان درانی،ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے انھوں نے چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی کے ضلع چاغی میں اجتماعی اور ترقیاتی کاموں کو سراہا گیا اس موقع پر چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں فرزند چاغی ہونے کے ناطے اپنی عوام کو کھبی بھی مایوس ہونے نہیں دونگا وفاق سے بے شمار میگا منصوبے ضلع چاغی میں شروع ہوجائینگے جس سے ضلع چاغی میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئیگی اور کاروبار کو کافی فروغ ملے گاوفد کو اس نے مزید یقین دہانی کرائی کہ ماشکیل ٹو نوکنڈی، دالبندین زیارت بلانوش روڈ اس ضلع کے لیئے ایک گیم چینجر مستقبل میں ثابت ہوگا،سردار عبد الغیاث درانی کی قیادت میں وفد نے اسے ضلع کے دیگر بنیادی مسائل کے بارے میں بھی آگاہی دی چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے یقین دہانی کرائی ہم بلا تفریق بلا رنگ ونسل تعصب سے بالاتر ہوکر بلوچستان اور خصوصا ضلع چاغی کے لوگوں کو ترجیح دے رہے ہیں آخرمیں وفد نے چیئرمین سینٹ کے اس اقدام کو سراہا گیا علاقائی مسائل پر بھرپور توجہ دینے اور انکے حل طلبی کی یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں