رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا


کراچی:جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے گزشتہ روز آغا ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی جس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی اور ڈاکٹر کے مشورے سے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔
Load/Hide Comments