خضدار، انتظامیہ کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب شخص گرفتار

خضدار(انتخاب نیوز) خضدار لیویز فورس کی اہم کاروائی تحصیل باغبانہ باجوئی میں دو بھائیوں کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے جرم میں انتہائی مطوب اشتہاری ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی واسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں سی آئی اے لیویز کی نشاندہی پر لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 19/2021 بجرم زیر دفعہ 302.364 147.148.149 میں مطلوب احمد علی ولد محمد وارث سکنہ مولہ پاشتہ خان کو گرفتار کرکے بند حوالات کیاملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باغبانہ باجوئی میں ایک گھر میں گھس کر دو افراد کو اغواء کیا تھا اور بعد ازاں انھیں قتل کرکے پھینک دیئے تھے مزید لیویز تفتیش کی جاری ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزء و اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ نے لیویز سی آئی اے ٹیم اور لیویز چھاپہ مار ٹیم کو بہترین کاروائی پر داد دییلیویز فورس خضدار اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی تیز کردی ہیں لیویز فورس کی اسطرح کی کاروائیاں جاری رہینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں