دنیا کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ آر سی ای پی نافذالعمل ہوگیا

جکارتہ:دنیا کے اب تک کے سب سے بڑے تجارتی معاہدے،علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری(آر سی ای پی) پر یکم جنوری2022 سے عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر غیر یقینی کی متعدد صورتحال موجود ہیں،میگا فری ٹریڈ ایگریمنٹ ایشیا بحر الکاہل خطے کی جانب سے گہرے علاقائی انضمام کی طرف ایک اہم قدم اور آزاد تجارت اور کثیرالجہتی کی ترقی کے حوالے سے قابل قدر عالمی کوشش ہے۔آر سی ای پی پر نومبر 2020 میں دستخط کیے گئے تھے جس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے 10 رکن ممالک کے ساتھ ساتھ چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جو دنیا کی مجموعی ملکی پیداوار اور آبادی کے تقریبا 30 فیصد پر مشتمل ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک ہیں۔جکارتہ میں قائم آسیان سیکرٹریٹ نے ہفتہ کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ آر سی ای پی معاہدہ آسٹریلیا، برونائی، کمبوڈیا، چین، جاپان، لاس، نیوزی لینڈ، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے لیے نافذ العمل ہوگیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے لیے معاہدہ یکم فروری سے نافذ العمل ہو گا۔معاہدے کے مطابق، آر سی ای پی کا نفاذ کم از کم چھ آسیان اور کم از کم تین غیر آسیان ممالک کی جانب سے توثیق کے 60 دن بعد شروع ہو جائے گا، جو کہ 2 نومبر 2021 سے پہلے حاصل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں