نوازشریف پنجاب حکومت کی سفارش پربیرون ملک گئے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا صبح،دوپہر،شام، رات بس ایک ہی راگ شہباز،شہباز، شہاز،نوازشریف پنجاب حکومت کی سفارش پر عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کی اجازت پر ہی واپس آئیں گے،اٹارنی جنرل سے بیان حلفی پر کارروائی کے لئے حکومت کا کہنا، نیب نیازی گٹھ جوڑ، ایف آئی اے کی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا کوئی الزام ثابت نہ ہوا، اس لئے اب یہ مزید گھٹیا اور چھوٹی حرکتوں پہ اتر آئے ہیں،عمران صاحب آپ نے جو کرنا ہے کریں، میڈیا پہ تشہیر نہ کریں جو کرنا ہے کریں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف روز بیان دینا بوکھلائے حکمرانوں کے خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے،اٹارنی جنرل کو آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل کو عمران صاحب کے اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائی کا حکم دیں،کرپشن، منی لانڈرنگ، اور عوام پر مہنگائی کا ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، آڈیٹر جنرل کی رپورٹس ثبوت ہیں، ان پر کارروائی کریں،فارن فنڈنگ میں کھربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور ہر سال 16اکاؤنٹس چھپانے پر عمران صاحب کے خلاف کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں