مشیر تجارت کوبیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد د کوبیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کوبیرون ممالک سے 2کلائی گھڑیاں،مردانہ انگوٹھی،مردانہ کف لنکس، تسبیح، اورینٹیل سٹائل ہینڈ میڈ ووڈ کارونگ ٹیبل و کرسیاں و دیگر تحائف ملے۔ دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو رائل کورٹ سلطنت سعودی عرب کی جانب سے کھجوریں،کلائی گھڑی،مردانہ انگوٹھی(18کیرٹ وائٹ گولڈ،قدرتی نیلم پتھر اور ہیروں کے ساتھ)،مردانہ کف لنکس(وائٹ گولڈ،سفید گولڈ تراشے ہیروں اور قدرتی نیلم پرنسز کٹ کے ساتھ)، مردانہ تسبیح(18کیرٹ وائٹ گولڈ،سفید گول تراشہ ہوا ہیرا اور قدرتی کیانائٹ پتھر تحفے میں دیے گئے۔اسی طرح حکومت قطر کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو کرٹیرکلائی گھڑی تحفے میں دی گئی۔دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت کو ازبکستان کے نائب وزیراعظم سردار عمر زاکوف کی جانب سے اورینٹیل سٹائل ہینڈ میڈ ووڈ کارونگ ٹیبل،اورئنٹیل اسٹائل میں ووڈ کارونگ کرسیاں تحفے میں دی گئیں۔ اسی طرح حکومت ایران کی جانب سے مشیر تجارت کو ٹیبل لیمپ،گل دان (ایک سیٹ،تھری پیس) گلدان اور وال سینری تحفے میں دی گئی۔دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت نے مذکورہ تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں