بلو چستان میں کو روناوئرس کا ایک مریض جاں بحق

کوئٹہ:بلو چستان میں کو روناوئرس کا ایک مریض جاں بحق جبکہ 4نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متا ثرین کی تعداد 33648 ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کوروناوائرس کے344ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 85افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار9مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33243ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد40ہے جن میں سے3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 365اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں