سردار اختر مینگل پنجگور پہنچ گئے
پنجگور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پنجگور پہنچ گئے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلی سردار اختر جان مینگل دو2 روز ہ دورے پر اب سے کچھ دیر پہلے پنجگور پہنچ گئے ۔ پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد ۔مرکزی رہنما جہانزیب بلوچ ۔حاجی زاہد حسین بلوچ ۔حاجی عبدالغفار شمبےزئی۔ عبیداللہ بلوچ ۔ ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ نائب صدر علی جان بلوچ ۔جنرل سیکریٹری راشد لطیف ضلعی کابینہ کے اراکین اور پارٹی ورکرز نے سی پیک روڑ پر شاندار استقبال کیا ۔سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد حسین بلوچ کے رہائشی گاہ ایمان ہاوس گرمکان پہنچ گئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سردار اختر جان مینگل 5جنوری صبح 10 بجے ایمان ہاوس گرمکان میں بی این پی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔اور بعدازاں پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیاحمد کی رہائش گاہ میں ظہرانے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کریں گے ۔


