پاکستان میں تیزی سےاومی کروناپھیل رہا ہے،اسدعمر
اسلام آباد :این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے اومی کرونا پھیل رہا ہے اور فوری طور پر ویکسینیشن کروانا انتہائی اہم ہے،7 روز میں 60 فیصد کیسز لاہور اور کراچی سے آئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اومی کرون سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن بہت ضرروی ہے،شہری ماسک پہنیں اوربھیڑوالی جگہوں پر نہ جائیں۔
اسد عمرنے خبردار کیا کہ 8 نومبر کو اومی کرون کا پہلا کیس جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوا اور اب دنیا بھر کی طرح تین سے چار ہفتے میں پاکستان میں بھی اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس موقع پرڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ويکسی نيشن سے متعلق آگہی دينے کی ضرورت ہے،جن لوگوں کو ویکسین لگی ہوتی ہے ان میں بیماری کی شرح کم ہوجاتی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان میں اومی کرون کے350سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکےہیں اور ملک میں اومی کرونا کے کیسز مزید اوپر جائیں گے۔معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگنے کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کو بیماری لگنے کےخطرات زیادہ ہیں،بزرگ افراد اور خواتین ویکسین لگوانےمیں کوتاہی نہ برتیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کےاستعمال کےمثبت نتائج مل رہے ہیں، جن افراد نے دوسری ڈوز نہیں لگوائی وہ جلدی لگوائیں۔فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے65 فيصد تک ویکسین اپنے خرچے پرخريدی اور صحت کے شعبے ميں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح ہے۔


