ڈاکٹر ساجدہ نورین کی دوبارہ وائس چانسلر تعیناتی سے تعلیمی شعبے میں تبدیلی آئیگی،خواتین ونگ

کوہلو(انتخاب نیوز)  بلوچستان خواتین ونگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ساجدہ نورین کے بہادر خان یونیورسٹی کے دوبارہ وائس چانسلر تعیناتی سے یونیورسٹی میں تعلیمی شعبے میں نمایاں تبدلیاں آئیگی کیونکہ موصوف پہلے بھی وائس چانسلر رہی ہیں اور درس وتدریس کے لئے ان کے پاس بے پناہ تجربات ہیں ان کے تعیناتی سے بلوچستان کے واحد وویمن یونیورسٹی میں انقلابی تبدیلی آئے گا اور اس کے موثر اثرات پورے صوبے پر پڑے گے جس سے صوبے کو تعلیمی میدان میں کافی فائدہ ملے گا اور ہماری بچیاں تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمات میں آگے آئیگی انہوں بلوچستان ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کو سراہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں