ملک میں کورونا سے مزید 5 اموات، 1085نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 585 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1085 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں