کوئٹہ،پی ایم سی کیخلاف طلباء کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ: پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے ایڈمیشن ٹیسٹ کیخلاف میڈیکل کا لجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا ء کی جا نب سے احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکا ء نے مکٹلف شاہراہوں کا گشت کیا ریلی میں ڈاکٹرز کے ایسوی سی ایشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی بلکہ ریلی میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ریلی کے شرکا نے پی ایم سی اسپیشل امتحان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم اسپیشل امتحان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،بعد ازاں ریلی کے شرکا عبدالستار ایدھی چوک پہنچے،جہاں انہوں نے دھرنا دیا اس موقع پر پولیس کی بھا ری نفری تعینا ت تھی جو ریلی کو شرکا ء کو وزیر اعلیٰ ہا ؤس کی جا نب سے روکنے کے لئے تعینا ت تھی۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں طلبا کا احتجاجی کیمپ گزشتہ 4ہفتوں سے کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں