خضدار، ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی، 20زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ کراچی قومی شاہر اہ پر وڈھ وہیر کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق بیس سے زائد زخمی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں چار شدید زخمی کراچی منتقل افسوسناک واقع پر علاقے میں رنج و غم کا سماں تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب وڈھ میں وہیر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر وین سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے دو خواتین سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں طارق نور غلام مصطفی نور زاہد آسیہ سائمہ یاسر شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں زکیہ ماریہ نعیمہ زوہیب شعیب مصدق صفورا کلثوم عارفہ نورالعین ثمیہ مدثر نگینہ حلیمہ مروہ فرزانہ زینب آسیہ زبیر احمد طاہر اور غلام مصطفی زخمیوں میں شامل ہیں چار شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد رند۔انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ اور دیگر شہری ٹیچنگ اسپتال پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد دینے میں طبی عملے کی مدد کی افسوس ناک واقع پر علاقے میں رنج و غم کا سماں رہا واضح رہے کہ ڈرائیووں کی غفلت اور کوتاہی کے باعث جان لیوا حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں