تربت یونیورسٹی کی سلیکشن بورڈ نے ذاتی پسند و نا پسند کی بنیادپر مجھے ریجیکٹ کیا، مجاہد بلوچ
کوئٹہ: پی ایچ ڈی اسکا لر مجا ہد بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے تربت یونیورسٹی میں بلوچی ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کے لئے اپلائے کیا تھا لیکن سلیکشن بورڈ نے مجھے ذا تی پسند نا پسند کی بنیاد پر ریجکٹ کر دیا جبکہ میں نے ٹیسٹ میں 63نمبر حا صل کئے تھے،تر بت یونیو رسٹی کا سلیکشن بورڈ دنیا کا واحد بورڈ ہے جس میں سر کر دہ سیا سی لوگ شامل ہیں گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا سے مطالبہ ہے کہ سیا سی اور ذا تی پسند نا پسند سے فیصلے کر نے والے بورڈ کو منسوخ کر کے ازسرے نو شفاف طریقے کار سے نیا سلیکشن بورڈ تر تیب دیں اور انٹر ویوز کروائیں جائیں اگر ہما رے سا تھ انصاف نہیں کیا گیا تو ہم کوئٹہ پریس کلب اور تربت یونیورسٹی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑ تال پر بیٹھیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری قابلیت، علم دوستی کو ذاتی پسند و نا پسند کی بنا پر رد کیا گیا میری جگہ ایسے لوگوں کو منتخب کیا گیا جو تین سال سے جی وی ٹی کے ٹیچر ہیں انہوں نے کہاکہ تر بت یو نیورسٹی میں پوسٹوں کا اعلان ستمبر 2020کو کیا گیا تھا مگر ایک سال بعد یہ کہہ کر پو سٹوں کا دوبارہ اعلان کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے لوگو ں نے اپنے ڈاکو منٹس جمع نہیں کر وائے مگر حقیقت یہ کہ یو نیور سٹی ما فیاکے بہت سے قریب لوگوں اور رشتہ داروں کا اس وقت تک ایم فل او پی ایچ ڈیز کی ڈگریاں مکمل نہیں ہوئی تھیں جن کو ہر صورت میں اپنے من پسند لوگوں کو کو نواز نا تھا انہوں نے کہاکہ 24اکتوبر کو تربت یو نیو رسٹی میں بہت سے شعبہ جات کے ٹیسٹ ہوئے تھے مگر یو نیورسٹی نے ابھی تک آفیشل رزلٹ کسی کو نہیں دیا 10سے 12دسمبر کو یونیورسٹی میں انٹر ویو ز بھی ہوئے تھے مگر یونیورسٹی کی جانب سے آج تک کسی کو رزلٹ نہیں دیا گیا اور اپنے من پسند لوگوں کو ایک ایک کر کے کال کر ہے ہیں انہوں نے کہاکہ تر بت یونیو رسٹی کا بورڈ سلیکشن دنیا کا واحد بورڈ ہے جس میں سر کر دہ سیا سی لوگ شامل ہیں سلیکشن بورڈ کے بعد چند ما فیا ز نے میٹنگ کر کے اپنے من پسند لوگوں کو منتخب کیا انہوں نے کہاکہ یہ ظلم صرف میرے سا تھ نہیں بلکہ بہت سے قابل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے سا تھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بنیاد پر ریجکٹ کیا گیا کہ آپ لوگوں کی ڈگریاں معیار پر نہیں اتر تی حالانکہ تمام لوگوں کے پاس ایچ ای سی کے تصدیق شدہ لیٹر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹر ویوز بھی ہوئے تھے مگر ان میں سے ایک کا انتخاب نہیں کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ فی الحال کسی کی ضرورت نہیں ہے جب کسی کی ضرورت نہیں تھی ٹو ٹیسٹ اور انٹر ویوز کیوں لئے گئے انہوں نے گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا سے مطالبہ کیا کہ سیا سی اور ذا تی پسند نا پسند سے فیصلے کر نے والے بورڈ کو منسوخ کر کے ازسرے نو شفاف طریقے کار سے دوبارہ نیا سلیکشن بورڈ تر تیب دیں اور انٹر ویوز کروائیں جائیں انہوں نے کہاکہ اگر ہما رے سا تھ انصاف نہیں کیا گیا تو ہم کوئٹہ پریس کلب اور تربت یونیورسٹی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑ تال پر بیٹھیں گے۔


