وزیراعظم کا پناہ گاہوں میں قیام پذیر افراد کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے مناسب انتظامات کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں میں قیام پذیر افراد کو سردی کی شدت سے بچانے کے لیے مناسب انتظامات کا حکم دیا۔ہفتہ کو وزیر اعظم نے پناہ گاہوں میں موجود افراد کو گرم کپڑے، ٹوپیاں، جرابیں وغیرہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سرد موسم میں پناہ گاہ آنے والوں کا مکمل احساس کیا جائے۔وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف پناہ گاہوں میں حفاظتی سامان تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی،جی نائن، پشاور روڈ، شہزاد ٹان، منڈی موڑ، بہارہ کہو اور ترنول پناہ گاہوں میں سامان تقسیم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں