ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ

کوئٹہ:رمضان المبارک کے آتے ہی مہنگائی نے میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ ہفتے مہنگائی میں صفراعشاریہ چھ دو فیصد اضافہ ہوا14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور 12 میں کمی جبکہ 25 اشیا کے نرخ برقرار رہے تفصیلات کے مطابق 2ہفتوں سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے ایک ہفتے میں آلو کے دام 25 جبکہ پیاز کے 10 فیصد بڑھ گئے۔ چکن اور کیلے بھی 5 فیصد مہنگے ہوئے لہسن، دودھ، چاول اور دہی کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا ٹماٹر، انڈے، دالوں سمیت 12 مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ایل پی جی سلنڈر 11 اعشاریہ چھ سات فیصد سستا ہوا تو کوکنگ آئل، گھی، آٹا اور چینی کے دام بھی معمولی گرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں