وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹراما سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آج اوتھل میں رونما ہونے والے ٹریفک حادثے اور مجموعی طور پر کوئیٹہ کراچی شاہراہ پر بڑی تعداد میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے تناظر میں کوئیٹہ کراچی کے مختلف مقامات پر ٹراما سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلء نے محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر سرجری اور دیگر طبی سہولتوں سے آراستہ ٹراما سینٹر کے قیام کے منصوبے کا پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے محکمہ مواصلات کو سول ورکس اور منصوبے کے تکنیکی امور پر محکمہ صحت کو معاونت کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلء نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کے زخمیوں کو فوری اور موثر طبی امداد کی فراہمی کے زریعہ قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں وزیراعلء نے اوتھل ووڈھ سکندر آباد اور قلات میں ٹراما سینٹر قائم کرکے وہا ں سرجن اور ماہر طبی عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلء کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹروں کا قیام حکومت کے ترجیحاتی منصوبوں میں شامل ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں