بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی کی 43 خالی آسامیاں بھرتی کیلئے بلوچستان پبلک کمیشن سروس کمیشن کو بھجوادی گئیں

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت نے ایک اور اہم پیشرفت کرتے ہوئے بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی کی 43 خالی آسامیاں بھرتی کے لیے بلوچستان پبلک کمیشن سروس کمیشن کو بھجوادی ہیں 20 سال کے عرصہ میں پہلی مرتبہ ڈی ایس پی کی آسامیوں پر کمیشن کے زریعہ براہ راست بھرتی کی جارہی ہے اور کمیشن کو دس دن کے اندر آسامیاں مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر پولیس میں باعزت و باوقار روزگار کے حصول کا موقع ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں